کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید56افراد جاں بحق
اموات 21689تک پہنچ گئیں،1239نئے کیسز رپورٹ
ملک بھر میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح3.40فیصد تک پہنچ گئی
اسلام آباد (ویب نیوز) ملک بھر میں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید56مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد21689تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1239نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح3.40فیصد تک پہنچ گئی۔این سی او سی کے مطابق اب تک54لاکھ 39ہزار101افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران1 لاکھ89ہزار320افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک 28لاکھ 83ہزار959افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10744افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی ایک کروڑ6 لاکھ 96ہزار402خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں2 لاکھ64کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ41ہزار170تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے8 لاکھ77ہزار191مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد42290تک پہنچ گئی۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2661تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگی