بھارتی حکومت عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو غلط بیان کررہی ہے، پاکستان

پاکستان نے کلبھوشن کیس میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، پاکستان نے بھارتی جاسوس کو اعلیٰ پاکستانی عدالتوں میں نظر ثانی کا حق دیا

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے میں پیرا 118 بھارت کو پابند بناتا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندگی کا بندوبست کرے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد( ویب  نیوز)بھارتی حکومت عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو غلط بیان کررہی ہے پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے تناظر میں بین الاقوامی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔ یہ بات ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانی قومی اسمبلی سے منظورہ شدہ عالمی عدالت انصاف بل پر بھارتی بیان کے جواب میں کہی ہے ۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کیس میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔عالمی عدالت انصاف نے فیصلے کے پیرا 147 میں صورتحال واضح بیان کی جس میں واضح لکھا ہے کہ پاکستان بھارتی جاسوس کی سزا بارے موثر نظر ثانی کے لیے اپنا طریقہ کار اختیار کرے۔زاہد حفیظ کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے میں پیرا 146بھی مکمل وضاحت کے ساتھ موجود ہے پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو اعلیٰ پاکستانی عدالتوں میں نظر ثانی کا حق دیا۔عالمی عدالت انصاف کے فیصلے میں پیرا 118 بھارت سے عملدرآمد میں نیک نیتی سے مطالبہ کرتا ہے پیرا 118 بھارت کو پابند بناتا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندگی کا بندوبست کرے۔بھارت وکیل کا تقرری کے معاملے کو روکنے کے لیے دانستہ مہم چلا رہا ہے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کلبھوشن یادیو کی سزا کا اپنے انتخاب اور فعال جائزے کے مطابق دیکھنے کا پابند ہے۔بھارت کی جانب سے آئی سی جے کے فیصلے کی غلط تشریح کرنا باعث افسوس ہے۔عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ بھارت سے بھی کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندگی اور نیک نیتی کا مطالبہ کرتا ہے بد قسمتی سے بھارت وکیل کی تقرری کے حوالے سے جھوٹ پر مبنی مہم میں مصروف ہے حکومت پاکستان کو کلبھوشن  یادیو کے وکیل کی تقرری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کرنا پڑی۔عدالت نے بھارت کو کئی بار اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے کہا جس میں وہ ناکام رہا۔پاکستان عالمی ذمہ داریوں کو نبھا رہا ہے۔