اسلام آباد (ویب ڈیسک)
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سائنو فارم اور سائنو ویک کے دوسرے ڈوز میں 6 ہفتوں کا وقفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے بچا کے لیے لگائی جانے والی ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک کے دوسرے ڈوز میں6 ہفتوں کا وقفہ دینے کا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔این سی او سی نے ویکسین سے متعلق جاری کیے گئے ایس او پیز میں سائنو فارم اور سائنو ویک کی دوسری ڈوز میں وفقہ 3 ہفتے سے بڑھا کر6 ہفتے کردیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سائنو فارم اور سائنو ویک کی پہلی ڈوز کے 3 ہفتے بعد دوسری ڈوز لگائی جارہی تھی۔