مقبوضہ بیت المقدس  (ویب ڈیسک)

بھارت میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی شکل تیزی کے ساتھ اسرائیل میں پھیلنے لگی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے  کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کورونا کے مزید 105 بھارتی طرزکے کیس سامنے آئے۔ اسرائیلی ایک بار پھر ماسک پہننے پر مجبور ہیں۔ بھارتی طرز کا کورونا ایک ایسے وقت میں پھیلنے لگا جب دوسری طرف حکومت نے کورونا کی وجہ سے بعض پابندیوں میں نرمی پر غور شروع کیا ہے۔ادھر اسرائیلی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پروفیسر حیزی لیوی  نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ اسرائیل کورونا ویکسین کی تیسری خوراک دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں تیزی اور نئے کیسز میں اضافے کے بعد ویکسین لگوانے کا عمل دوبارہ شروع کیا جانا چاہئے۔