lahore-highcourt

قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والی کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان

 

لاہور (ویب ڈیسک)

لاہور ہائیکورٹ  نے پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کو مصنوعی بحران پیدا کر کے پیسہ بنانے والی کمپنیوں سے ریکوری کرنے کا حکم دیا ہے ۔عدالت نے قراردیا ہے کہ اوگرا کو برقراررکھنا ہے یا تحلیل کرنا ہے اس حوالہ سے وفاقی حکومت کمیٹی تشکیل دے۔ جمعہ کے روز چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے مصنوئی پیٹرولیم بحران پیدا کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے  قراردیا کہ آئل کمپنیوں نے بحران کے دنوں میں اربوں روپے کمائے اور اس حوالہ سے حکومت کو ہر صورت میں ان سے ریکوری کرنی ہو گی۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ حکومت آئل اسٹوریج کی کم ازکم مقدار برقراررکھنے کی پابند ہوگی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ میں کہا ہے کہ مصنوعی بحران پیداکرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وفاقی حکومت پیٹرولیم کمیشن کی تجاویز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے اور تین ماہ میں اس پر عملدرآمد کرے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ  نے کہا  کہ قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ حکومت تین ماہ کے اندر، اندر کمیشن کی رپورٹ پر عملدآمد یقینی بنائے۔