چھوٹے تاجروں کیلئے آئندہ3 سالوں کیلئے بجلی و گیس کے ریٹس منجمد کر دیے جائیں: میاں نعمان کبیر
بجلی کے بلوں میں شامل بے جا ٹیکسز فی الفور ختم کئے جائیں: ناصر حمید خان، جاوید اقبال صدیقی
چھوٹے تاجروں کیلئے بلا سود قرضوں کی سکیم دے اور اسکے لئے گارنٹی کی شرط کو بھی ختم کیا جائے: پیاف عہدیداران
لاہور (ویب نیوز نیوز)پیاف کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین پیاف وسیئنر نائب صدرلاہور چیمبر ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمال سکیل، کاٹیج انڈسٹری اور چھوٹے تاجروں کے لئے بجلی اوردیگر یوٹیلیٹی بلز کے بلوںکی ادائیگیاںکرنامحال ہوتا جا رہا ہے، انکے لئے آئندہ 3 سالوں کیلئے بجلی و گیس کے ریٹس منجمد کر دیے جائیں اوربجلی کے بلوں میں شامل بے جا ٹیکسز فی الفور ختم کئے جائیں۔ کرونا لاک ڈائون اورپھرکاروباری بندشوں اور اسکے بعد کی صورتحال سے سنگل شٹرپر مشتمل چھوٹا تاجر شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے اوراسکے لئے بلوں کی ادائیگیاں مشکل ہوتی جارہی ہیں ۔ایک طرف تو ارباب ا ختیار کی طرف سے عوام کو بار بار یقین دہانی کرائی جا تی ہے کہ انکو سستی توانائی فراہم کرنے کے لئے کئی پراجیکٹ شروع کئے جا رہے ہیں جس سے بجلی کی قیمت میں کمی واقع ہوجائے گی لیکن ساتھ ہی بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا جاتاہے ۔ حکومت ایک شعبہ میںعوام کو ریلیف دیتی ہے اور دوسری طرف اس ریلیف سے زیادہ عوام سے وصول کرنے پر تل جاتی ہے یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے۔پیاف عہدیداران نے کہا کہ حکومت چھوٹے تاجروں کیلئے بلا سود قرضوں کی سکیم دے اور اسکے لئے گارنٹی کی شرط کو بھی ختم کیا جائے۔