پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن کو مالی سال 2020-21 میں 3ارب 29کڑور85لاکھ 56ہزار کی آمدن ہوئی
اسلام آباد(ویب نیوز)پاکستان ریلوے کے راولپنڈی ڈویژن کو مالی سال 2020-21 میں 3ارب 29کڑور85لاکھ 56ہزار کل آمدن ہوئی جو ٹارگٹ کا 100.74فیصد بنتاہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے نے مالی سال 2020-21میں اپنے تمام ڈویژن کو ٹارگٹ دیا تھا کہ اس کو پورا کرنا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کو 3ارب 27کڑور43لاکھ 61ہزار کا ٹارکٹ ملاتھا۔ پسنجر میں 1765.798ملین روپے آمدن ہوئی کم مسافر ٹرینیں چلانے کی وجہ سے پسنجر میں ٹارگٹ کا 64.67فیصد ہدف حاصل کیاگیا دیگر جارجز کی مد میں 69ملین روپے حاصل ہوئے جو ٹارگٹ 55فیصد ہے اس طرح فریٹ میں 338.735ملین روپے آمدن ہوئی جو ٹارگٹ کا 181.46فیصد بنتاہے۔ ریلوے نے مسافروں کی ٹارگٹ میں ہونے والی کمی کو فریٹ سے پورا کیا۔ اس طرح سنڈری میں 68.46ملین روپے آمدن ہوئی جو ٹارگٹ کا 42فیصد ہے جبکہ پی اینڈ ایل سنڈری کی مد میں 344.989ملین روپے آمدن ہوئی جو ٹارگٹ کا 481فیصد ہے جبکہ ای ٹکٹنگ سے 711.5ملین روپے آمدن ہوئی ۔اس طرح ریلوے کو کل 3ارب 29کڑور85لاکھ 56ہزار روپے آمدن ہوئی جو کہ اس کے ٹارگٹ کا 100.74فیصد بنتاہے ۔ڈی ایس راولپنڈی انعام اللہ نے بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن نے کرونا اور محدود آپریشن کے باوجود اپنا ٹارگٹ پورا کیا ہے ہماری کوشش ہے کہ فریٹ کی آمدن کو مزید بڑھایا جائے اس کے لیے اٹک آئل ریفائنری کے ساتھ بات ہورہی ہے ہم چاہیے ہیں کہ ڈیزل کے ساتھ دیگر پٹرولیم مصنوعات بھی ریل کے ذریعے تقسیم ہوں اس سے ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوگا راولپنڈی ڈویژن میں مسافروں کو بہترین سروس دینے کے لیے ہماری ٹیم محنت کررہی ہے ریلوے کے خرچے کم کئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ راولپنڈی ڈویژن کے عوام کے شدید مطالبے کے بعد تھل ایکسپریس اور ایک ملک وال سیکشن پر پسنجر ٹرین کے لیے تحریر سفارشات ہیڈکوارٹر کو بھیج دی ہیں جیسے ہی کوچز کی صورت حال بہتر ہوگی ان ٹرنیوں کو چلائیں گے ۔