کراچی (ویب ڈیسک)

سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے قابلِ اعتراض ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ پی ٹی اے مختلف ویب سائٹس پر اپ لوڈ کی گئی قابلِ اعتراض ویڈیوز پر کارروائی کرے۔

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان مخالف اور قابلِ اعتراض ویڈیوز کے خلاف پی ٹی اے کو فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی ویڈیوز جو کسی بھی ذات یا انسان کے خلاف ہوں اپ لوڈ نہ ہوں۔

عدالتِ عالیہ نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ قابلِ اعتراض ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔