کراچی (ویب ڈیسک)
کراچی میں بھی مون سون کی پہلی بارش کے ساتھ ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ صبح پانچ بجے شروع ہونے والی بارش آٹھ بجے تک جاری رہی۔۔ بارش سے کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ متحرک ہوگیا اور سڑکوں پر جمع پانی کو نکالا جا رہا ہے۔کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے ساتھ ہی موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ گلشن اقبال، ملیر اور کورنگی کے بعض علاقوں میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی۔ ملیر کے علاقے لانڈھی میں بارش کے ساتھ ہی بجلی ن بندہوگئی ۔علاوہ ازیں اولڈ سٹی ایریا میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اولڈ سٹی ایریا میں صبح بارش کے بعد گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگئی اور ساتھ ہی بجلی بھی حسب روایت غائب ہوگئی۔دوسری جانب سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کے الیکٹرک نے بارش میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی شکایات موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ، سرجانی، کلفٹن، ڈیفنس بجلی کی لوڈشیڈنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے بجلی فراہم کرنے والے 500 فیڈرز متاثر ہوئیہیں جبکہ 14 سو مکمل فعال ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دھابیجی کو بجلی کی ترسیل بحال کرنا ترجیح ہے۔خیال رہے کہ 15 جون کو محکمہ موسمیات نے 16 جون سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں مون سون کی پہلی بارش کی پیش گوئی کردی تھی۔محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ 16 جون، 2021 سے بحیرہ عرب کے شمال سے سندھ میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا جس کے تحت سندھ کے اکثر اضلاع میں بارشوں کا پہلا اسپیل شروع ہوگا۔کراچی میں چند روز سے گرمی کی شدت گزشتہ ماہ کے مقابلے میں قدرے کم محسوس کی گئی اور کئی مقامات مثلا نیوکراچی، ملیر اور سپرہائی وے پر ہلکی بارش کی اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں۔8 جولائی کو محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل 15 جولائی کو برس سکتا ہے جس کے بعد اہل کراچی موسم میں خوشگوار تبدیلی کے منتظر تھے۔محکمہ موسمیات نے ہفتے کو شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہونے والی طاقتور ہواں کے پیش نظر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔ملیر، شاہ فیصل، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، شارع فیصل، کورنگی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی تاہم بیشتر علاقوں میں بارش کی پہلی بوند گرتے ہی بجلی منقطع ہوگئی اور پہلے سے ہی لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا۔