فورسز دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں،آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ویب ڈیسک)
دہشت گردوں کی جانب سے پسنی کے قریب خدا بخش بازار میں سکیورٹی فورسز کو آئی ای ڈی کو استعمال کرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں نے پسنی کے قریب خدابخش بازار میں سکیورٹی فورسز کو آئی ای ڈی کو استعمال کرتے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہو گئے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ،اس دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا، دشمن انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ایماء پر شرپسند عناصر بزدلانہ کاروائیاں کررہے ہیں، ایسے بزدلانہ حملے کوششوں اور قربانیوں سے قائم بلوچستان کے امن کو سبوتاژ نہیں کرسکتے،سکیورٹی فورسز دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں ۔