پاک افغان سرحد پر غیر قانونی کراسنگ پوائنٹس سیل، فوج کے دستے تعینات
پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے ریگولر دستے تعینات کردیے گئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ویب نیوز )پاک افغان سرحد پر تمام غیر قانونی کراسنگ پوائنٹس سیل کردئیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے ریگولر دستے تعینات کردئیے گئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر تمام غیر قانونی کراسنگ پوائنٹس سیل کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر اس جگہ پر جہاں سے غیر قانونی نقل و حرکت ہوتی تھی، فوجی تعینات کردئیے ہیں اور ان سرحدی مقامات پر بھی جہاں سے گزرنے کی اجازت ہے وہاں بھی باضابطہ فوجی اہلکار متعین ہیں۔