آسلام اباد (ویب نیوز)
قومی سیاست میں ایک بار پھر تبدیلیوں کی ہوا چل نکلی ہے۔ ایک بار پھر ڈیل اور ڈھیل کی خبریں سننے کو مل رہی ہیں۔وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد اور لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک سیاسی شادی عنقریب وقوع پذیر ہونے کو ہے۔جس کے نتیجہ میں نا صرف مسلم لیگ کی سیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی بلکہ پاکستان کی سیا ست میں کشیدگی اوربے یقینی کی بجائے ٹھر اؤ پیدا ہونے کا امکان ہے۔اس سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان کا کردار سب سے آہم قرار دیا جارہا ہے۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے معروف اور باخبر صحافی نے اپنے ذاتی ویلاگ میں سیاسی شادی کی خبر نشر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور مسلم لیگ کے درمیاں سیاسی مفاھمت ہو گئی ہے۔جس میں ایک راولپنڈی کی سیاسی شخصیت اور وفاقی وزیر کے علاوہ بااثر حلقوں نے کردار ادا کیا ہے۔ اس مفاہمت کی رو سے میاں نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر کی شادی مسلم لیگ کے پرانے اور احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمن کی بیٹی سے طے ہوگئی ہے۔ اس سلسلہ میں منگنی کی تقریب لندن میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں شرکت کا جواز پیدا کیا جائے گا اور مریم نواز شریف اور ان کے خاوند کپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بیرون ملک جانے اور دونوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست حکومت کو دی جائیگی۔جس کی منظوری کے امکانات بہت ہی محدود ہیں۔اس کے بعد عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔عدالت میں حکومت کی طرف سے مخالفت کی جائیگی، اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ عدالت شادی میں شرکت کو انسانی اور خاندانی جواز قرار دے کر دونوں میاں اور بیوی کو بیروں ملک جانے کی اجازت دے دیگی۔صحافی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مریم نواز شریف طویل عرصہ کے لئے لندن میں ہی قیام کرینگی اور مسلم لیگ کی قیادت میاں شہباز شریف کے پاس آجائیگی۔اس طرح مسلم لیگ میں جاری چپقلش اور انتشار کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ اگلے عام انتخا بات میں مسلم لیگ بھرپور طریقہ سے حصہ لے سکے گی۔اس سلسلہ میں ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں ایاہے۔ اس ڈیل یا ڈھیل کو وزیر اعظم عمران خان کی حمایت سے ہی مکمل کیا جا سکے گا۔