رام ناتھ کووند کا پیر کو طے شدہ لداخ کا دورہ موسم کی خرابی کے پیش نظر منسوخ ہو گیا
سری نگر (ویب ڈیسک)
بھارتی صدر رام ناتھ کووند مقبوضہ کشمیر کے دورے پر سری نگر پہنچ گئے ہیں ۔ بھارتی صدر کی مقبوضہ کشمیر آمد پر کشمیر یوں نے کاروبار زندگی معطل کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ اس موقع پر سیکوروٹی کے نام پر مقبوضہ کشمیر کومکمل طورپر ایک فوجی چھائونی میں بدل دیا گیا۔ بھارتی صدر کی آمد پر ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی تھی ۔ حریت کانفرنس نے ایک بیان میں آزادی پسند کشمیریوں سے اپیل کی تھی کہ بھارتی صدر کی کشمیر آمد پر سول کرفیو نافذ کریں کیونکہ بھارتی صدر کا دورہ کشمیریوں کے رستے ہوئے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے۔ رام ناتھ کووند کا دورہ عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے میں سب کچھ معمول کے مطابق ہونے کا تاثردینے کے لیے رچایا گیا۔۔قائد تحریک آزادی جموں کشمیر سید علی گیلانی نے بھارتی صدر کے دورہ مقبوضہ کشمیرکے خلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے کشمیری عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اس دورے کے خلاف بھرپور حتجاج ریکارڈ کراکے قابض حکمرانوں اور دنیا کو حقیقت کا آئینہ دکھائیں، ایک ٹویٹ میں سیدعلی گیلانی نے کہاکہ ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کا جبری قبضہ ہے اور ہمارا تعلق قابض اور مقبوضہ کا ہے جس میں کسی خیر سگالی کے کسی جذبے کیلئے دونوں اطراف سے کوئی گنجائش نہیں لہذا ہم بھارتی صدر کے ریاستی دورہ کی مذمت کرتے ہوئے اس کو مسترد کرتے ہیںانہو ں نے کشمیری عوام سے کہاکہ وہ اپنی دینی و قومی غیرت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے جہاں جہاں جس شکل میں ممکن ہو احتجاج ریکارڈ کراکے قابض حکمرانوں اور دنیا کو حقیقت کا آئینہ دکھائیں ،واضح رہے کہ بھارتی رام ناتھ کووند 25جولائی کو چاررورزہ دورہ کے سلسلے میں سری نگر پہنچ گئے ۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا پیر کو طے شدہ لداخ کا دورہ موسم کی خرابی کے پیش نظر منسوخ کیا گیا ہے۔ 27 جولائی کو صدر جمہوریہ سری نگر میں کشمیر یونیورسٹی کے 19 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔ بھارتی صدر کی آمد کے پیش نظر سیکورٹی کے نام پر گورنر ہاوس جانے والے دونوں راستوں کو دو دن کیلئے سیل کردیا گیا ہے، جہاں صدر جمہوریہ قیام کریں گے۔ ٹریفک پولیس نے کہاکہ25سے27جولائی تک بلیو وارڈ روڑ اورگپکارروڑ عام ٹریفک کیلئے بندکردیا گیاہے