سرگودھا (ویب ڈیسک)
سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں پٹرول بحران پھر سر اٹھانے لگا ، مختلف مقامات پر پٹرول 119 روپے کی بجائے 150 روپے لیٹر تک فروخت ہو نے لگا جن پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب ہے وہاں پر بھی پٹرول حاصل کرنیوالوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں، پٹرول پمپ مالکان نے عوام کی سہولت کیلئے موٹر سائیکل کو دو لیٹر جبکہ کار وغیرہ کیلئے 7 لیٹر کی حد مقرر کرتے ہوئے پٹرول کی سپلائی جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ گلی محلوں میں فروخت کرنیوالے پٹرول مافیا کے لوگوں نے پٹرول 170 روپے لیٹر میں دینا شروع کررکھا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے بحران کی خبریں آنے کے باوجود ایکشن نہ لینا افسوسناک ہے۔