کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
کے ایس ای100انڈیکس 47600پوائنٹس سے گھٹ کر47300پوائنٹس پر بند ہوا
مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 56ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
کراچی(ویب نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روز شدیدمندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 47600پوائنٹس سے گھٹ کر47300پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 56ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے گھٹ کر 82کھرب روپے کی سطح پر آ گیا اور76.15فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47875پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو اورسرمائے کے انخلاء کے باعث انڈیکس47300پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں368.96پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 47686.99پوائنٹس سے گھٹ کر 47318.03پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 155.31پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19129.61پوائنٹس سے کم ہو کر 18974.30پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس 32528.61پوائنٹس سے کم ہو کر 32308.28پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں56ارب45کروڑ66لاکھ63ہزار709روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب35ارب 73کروڑ 81لاکھ 89ہزار 384روپے سے کم ہو کر 82کھرب79ارب 28کروڑ15لاکھ25ہزار675روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 12ارب روپے مالیت کے 36کروڑ57لاکھ76ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 13ارب روپے مالیت کے 43کروڑ26لاکھ 26ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو مجموعی طور پر432کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے91کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،329میں کمی اور 12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 4کروڑ3لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ68لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ32لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ24لاکھ اور کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ16لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے بھائو میں 93.98روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر2787.98روپے ہو گئی اسی طرح 35.50روپے کے اضافے سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت بڑھ کر 563.00روپے ہو گئی جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں44.85روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 2031.15روپے ہو گئی اسی طرح 39.81روپے کی کمی سے محمود ٹیکسٹائل کی قیمت کم ہو کر504.00روپے پر آ گئی ۔