اسلام اباد (ویب ڈیسک)
صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کے قریب گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے ہیں۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متذکرہ ذخائر سے 11ملین ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور950بیرل آئل یومیہ کی بنیاد پر حاصل ہوگا،یہاں نکلنے والی گیس ہیٹنگ ویلیو 1150بی ٹی یو ہے جو بہترین معیار ہے، س بلاک میں یہ پہلی دریافت ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ یہ کاواگڑھ فارمیشن میں پہلی دریافت ہے،اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے اس کنواں کو 4727 میٹر گہرائی تک ڈرل کیا گیا۔ ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو گی۔