کراچی (ویب ڈیسک)
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد تیزی ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 47900پوائنٹس کو چھونے کے بعد 47700پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 14ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 48.17فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ،سرمایہ کاروں کی پیٹرولیم ،ٹیلی کام اور گیس سیکٹرز سمیت دیگر شعبوں میں ابتدائی سیشن کے دوران سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47980پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا تاہم انڈیکس اس طرح پر برقرا ر نہ رہ سکا اور 47700پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 31.56پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 47758.32پوائنٹس سے بڑھ کر 47789.88پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای30انڈیکس14.18پوائنٹس کی کمی سے 19110.07پوائنٹس سے کم ہو کر 19095.89پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32605.90پوائنٹس سے بڑھ کر 32664.17پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں14ارب94کروڑ94لاکھ58ہزار415روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب56ارب 70کروڑ59لاکھ 31ہزار868روپے سے بڑھ کر 83کھرب 71ارب65کروڑ23لاکھ90ہزار283روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 15ارب روپے مالیت کے 53کروڑ29لاکھ 51ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو16ارب روپے مالیت کے44کروڑ32لاکھ 13ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر492کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے229کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،237میں کمی اور 26کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 5کروڑ81لاکھ ،حیسکول پیٹرول 4کروڑ9لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام4کروڑ56لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 4کروڑ31لاکھ اور پیس پاک لمیٹڈ 2کروڑ2لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں171.46روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر6050.00روپے ہو گئی اسی طرح 49.66روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت بڑھ کر 2912.99روپے ہو گئی جبکہ پریمیم ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں30.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 410.00روپے ہو گئی اسی طرح16.45روپے کی کمی سے پاک انجینئرنگ کے حصص کی قیمت گھٹ کر 376.31روپے پر آ گئی۔