راولپنڈی (ویب ڈیسک)

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پولیس نے فرض کی ادائیگی کے دوران بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کے روز یوم شہداء پولیس کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا کہ وہ یوم شہداء پولیس کے موقع پر پاکستان پولیس  کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی برسوں کے دوران ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اور  فرض کی ادائیگی کے دوران پاکستان  پولیس نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔