اسلام آباد (ویب ڈیسک)
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ ، صدر عارف علوی نے ان خیالات کا اظہار سبکدوش ہونے والے ترجمان وزارت خارجہ ،نامزد ہائی کمشنر ، آسٹریلیا زاہد حفیظ چوہدری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ زاہد حفیظ چوہدری نے ایوان صدر میں صدر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پرصدر نے کہا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں آسٹریلیا کے ساتھ تعاون مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون فروغ دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں۔پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص زراعت ، تجارت ، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں دوطرفہ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان نے کاروبار دوست پالیسیاں اپنائیں ، اپنی توجہ جغرافیائی سیاست سے جیو اکنامکس پر منتقل کی ، صدر نے نامزد ہائی کمشنر آسٹریلیا پر زور دیا کہ ں پاکستانی شہریوں کی سہولت اور فلاح و بہبود کے لیے کام کریں ، ہر ممکن تعاون فراہم کریں، آسٹریلیا میں پاکستانی طلبا کی قابل ذکر تعداد موجود ، دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت نے زاہد حفیظ چوہدری کو آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے طور پر تقرری پر مبارکباد انہوں نے زور دیا کہ وہ پاکستان آسٹریلیا تعاون مزید مضبوط اور متنوع بنانے میں اپنا کردار ادا کریں