اوگر ا کی طرف سے گیس14فیصد مہنگی کرنے کی منظوری سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا،نصراللہ مغل
لاہور (ویب نیوز) سینئر صنعتکار ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نصراللہ مغل سابق چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز نے اوگرا کی طرف سے گیس 14فیصد مہنگی کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قیمت میں پہلے ہی متعدد بار ہوشربا اضافہ کیا جاتا رہا ہے اب ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اوگرا کی طرف سے 14فیصد مہنگی کرنے کی منظور ی سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا ۔گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کے علاوہ صنعتی شعبہ پر زیادہ بوجھ پڑے گا پیداوار مہنگی اور اشیاء مہنگی ہونے سے اس کا اثر برآمدات کی کمی کی صورت میں نکلے گا اس لیے حکومت گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ کو مسترد کرے اور گیس مہنگی کرنے کی بجائے اس کی چوری روکے تاکہ گیس کمپنیوں کے خسارہ میں کمی آسکے ۔انہوںنے کہا کہ گیس پاکستان کے قدرتی وسائل سے حاصل ہورہی ہے اس لیے اس کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نصر اللہ مغل نے کہا کہ ملک میںمعاشی استحکام اور ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے اور صنعتی شعبہ کیلئے بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔