اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک بھر میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید95مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد25415تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے4016نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد92844تک پہنچ گئی ۔صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد50ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح6.42فیصد تک پہنچ گئی ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک3 کروڑ92لاکھ49ہزار475 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران6لاکھ76ہزار871فراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک1کروڑ 48لاکھ27ہزار179افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں4لاکھ29ہزار432افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی4 کروڑ98 لاکھ83ہزار211خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں10 لاکھ54ہزار924کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 11لاکھ44ہزار341تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے10 لاکھ26 ہزار82مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد5515تک پہنچ گئی۔این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح89.7 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے3235مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7547تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5893تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد24844تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد50000تک پہنچ گئی، صوبہ بلوچستان503،آزاد جموں وکشمیر3576جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد481تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے3 لاکھ70ہزار271 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب3 لاکھ50ہزار28،خیبر پختونخوا147052،اسلام آباد91203،بلوچستان31173،آزاد جموں وکشمیر27213جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد9142تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد97956تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ59ہزار483، پنجاب 3 لاکھ86ہزار578، سندھ 4 لاکھ27ہزار37، بلوچستان32014، آزاد کشمیر31478اور گلگت بلتستان میں9795افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں11706افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں6766، خیبر پختونخوا میں4884، اسلام آباد میں860، گلگت بلتستان میں172، بلوچستان میں338اور آزاد جموں و کشمیر میں689فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ75لاکھ20 ہزار285ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے62496نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور 18سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔