واشنگٹن (ویب ڈیسک)

طالبان کے کنٹرول کے بعد امریکا نے افغانستان میں داعش کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملہ کر کے کابل ایئرپورٹ حملے کا منصوبہ سازمار دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈکے ترجمان  بل اربن نے کہا کہ افغان صوبے ننگرہار میں داعش جنگجوئوں کے ٹھکانے پر ڈرون حملے میں داعش خراسان سے تعلق رکھنے والا کابل ائیرپورٹ حملے کا منصوبہ ساز مارا گیا ، حملے میں کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں۔