کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ،کے ایس ای100انڈیکس 47400پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا
سرمائے میں 16ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ ۔مجموعی حجم 83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔57.49فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

کراچی(ویب  نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 47600پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد 47400پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 16ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ57.49فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،ٹیلی کام ،فوڈ ز اور پراپرٹی کے شعبوں میں خریداری کے باعث  ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47629پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس بلد سطح کو برقرا ر نہ رکھ سکا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 6.28پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 47419.74پوائنٹس سے کم ہو کر47413.46پوائنٹس ہو گیا جبکہ1.40پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19027.87پوائنٹس سے بڑھ کر 19029.27پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32394.47پوائنٹس سے بڑھ کر 32460.77پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری  اتار چڑھائو کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں16ارب70کروڑ46لاکھ96ہزار625روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب 90ارب 42کروڑ76لاکھ69ہزار434روپے سے بڑھ کر83کھرب7ارب 13کروڑ23لاکھ66ہزار59روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو 14ارب روپے مالیت کے53کروڑ66لاکھ 40ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو14ارب روپے مالیت کے37کروڑ88لاکھ32ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کومجموعی طور پر534کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے307کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،207میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 16کروڑ22لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 4کروڑ51لاکھ ،غنی گلوبل 3کروڑ27لاکھ ،ہم نیٹ ورک 2کروڑ19لاکھ اور ٹریٹ کاروپوریشن 1کروڑ57لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھائو میں1359.22روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 20208.22روپے ہو گئی اسی طرح85.00روپے کے اضافے سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر5650.00روپے ہو گئی جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں299.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر10200.00روپے ہو گئی اسی طرح52.12روپے کی کمی سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت کم ہو کر1772.00روپے ہو گئی ۔
#/S