افغانستان میں پاکستان کے خلاف بھارت کے66 کیمپس تھے جو تمام بند ہوگئے، خطے میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی
بھارت پاکستان کی فوج سے لڑ نہیں سکتا، پاکستان کیا اور کب کرنے جارہا ہے فیصلہ وزیراعظم کریں گے
سی پیک پاکستان کی معاشی شہ رگ ، پاکستان کو چین کے ساتھ دوستی پر ناز ہے، طالبان کی سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش اچھی بات ہے
12ستمبر سے چمن اور طورخم بارڈر کھول رہے ہیں، ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے ساتھ ہیں، وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ مستونگ اور گوادر میں حملہ کرنے والے دونوں دہشت گرد افغانستان سے آئے تھے، 12 ستمبر سے چمن اور طورخم بارڈر کھول رہے ہیں،افغانستان میں پاکستان کے خلاف بھارت کے66 کیمپس تھے جو تمام بند ہوگئے، خطے میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، بھارت پاکستان کی فوج سے لڑ نہیں سکتا، پاکستان کیا اور کب کرنے جارہا ہے فیصلہ وزیراعظم کریں گے، سی پیک پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ دوستی پر ناز ہے، طالبان کی سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش اچھی بات ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے ساتھ ہیں، افغانستان کے نئے سیاسی حالات حقیقت ہیں، ساری دنیا کی سیاست کا مرکز افغانستان بننے جا رہا ہے، پوری دنیا کے میڈیا میں افغانستان ٹاپ ٹرینڈ ہے اور بھارتی میڈیا پاکستانی وفد کے دورہ افغانستان پر واویلا مچارہا ہے، بھارتی میڈیا کو دیکھ کر ہنسی آئی، پاکستانی وفد نے کابل کا دورہ کیا تو بھارت میں بے چینی پیدا ہوئی، ایسا لگ رہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی افغانستان نہیں بھارت گئے ہیں، بھارت کے پیٹ میں درد ہے، دو دن تک جنرل فیض حمید بھارت کے میڈیا پر چھائے رہے، پاکستان کے علاوہ مختلف ملکوں کی ایجنسیوں کے افراد افغانستان جا رہے ہیں۔وزیرداخلہ نے بتایا کہ طور خم کا دورہ کیا وہاں حالات ٹھیک ہیں، پاکستان میں کوئی فیورٹ کیمپ نہیں، بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں کوئی مہاجر کیمپ نہیں، افغانستان سے جو لوگ بغیر دستاویزات آئے ہیں ان کا حکومت فیصلہ کرے گی، گوادر اور ایف سی پر دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے، مستونگ اور گوادر میں حملہ کرنے والے دہشت گرد افغانستان سے آئے تھے، طور خم اور چمن کے اس جانب پاکستان اور دوسری طرف طالبان کا فیصلہ ہے، 12 ستمبر سے چمن اور طورخم بارڈر کھول رہے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، بھارت پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچاناچاہتا ہے، افغانستان میں پاکستان کے خلاف بھارت کے66 کیمپس تھے، لیکن اب طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی، خطے میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، بھارت کے تمام کیمپس بند ہوگئے، بھارت پاکستان کی فوج سے لڑ نہیں سکتا، پاکستان کیا اور کب کرنے جارہا ہے فیصلہ وزیراعظم کریں گے، سی پیک پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ دوستی پر ناز ہے، طالبان کی سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش اچھی بات ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ دنیا کس سمت جارہی ہے اپوزیشن کو کچھ سمجھ نہیں آرہی، اپوزیشن کیلئے لاہور لاہور ہے جو ان کی سیاست ہے، بلاول، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی سیاست ختم ہورہی ہے۔