روسی صدر پیوٹن کا عمران خان کو ٹیلیفون، افغان صورتحال، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
وزیراعظم نے علاقائی سلامتی اور خوشحالی کیلئے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا
دونوں رہنمائوں نے شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق بھی بات چیت کی، قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا،شہباز گل

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں افغان صورتحال، دو طرفہ تعاون اور شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا ہے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان افغانستان کی موجودہ صورتحال، دو طرفہ تعاون اور شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق بات چیت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے علاقائی سلامتی اور خوشحالی کیلئے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔شہباز گل کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کیساتھ 25 اگست 2021 کے ٹیلیفونک رابطے کی بات چیت کو دہرایا۔