تاریخی مقامات ،عمارتوں کی بحالی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل لایا جائے
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سیاحتی مقامات کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (ویب desk)
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی معیار کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت کے اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں ملک بھر کے سیاحتی مقامات کے فروغ کے لیئے اقدامات کا جائزہ بھی لیاگیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جہلم کے ریسٹ ہائوسز، تاریخی مقامات، عمارتوں کی بحالی کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل لایا جائے ، سیاحت کے حوالے سے زیرِ التوا معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی معیار کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے،ملک میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے اس پوٹیشنل کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے۔