کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید66افراد جاں بحق
اموات 27004تک پہنچ گئیں،3012نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد (ویب نیوز)مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید66مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد27004تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے3012نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد76581تک پہنچ گئی۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح5.30فیصد تک پہنچ گئی۔ این سی او سی کے مطابق اب تک5 کروڑ27لاکھ98ہزار836 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران5لاکھ86ہزار486افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک2کروڑ 28لاکھ73ہزار298افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3لاکھ59ہزار539افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی7 کروڑ4لاکھ2ہزار987خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں8 لاکھ90ہزار980کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعرات کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ15ہزار821تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھرمیں کوروناوائرس کے11 لاکھ12 ہزار236مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد5039تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح91.5فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے3897مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔