اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 68 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 72 ہوگئی جبکہ 2 ہزار 928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 18 ہزار 749 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار 626 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2928 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 5.08 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 68 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد کل اموات کی تعداد 27 ہزار 72تک پہنچ گئی ہے ۔ پنجاب میں 12 ہزار 345، سندھ میں 7 ہزار 224، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 354، اسلام آباد میں 895، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 728 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اب تک 11 لاکھ 12 ہزار 952 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4960مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔، پنجاب میں 4 لاکھ 19 ہزار 423، سندھ میں 4 لاکھ 48 ہزار 658، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 391، بلوچستان میں 32 ہزار 707، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 222، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 720 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 628 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 87 لاکھ 40 ہزار 356 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔