حلیب فوڈز کی سندس فاؤنڈیشن کے ساتھ تھیلیسیماکے مریضوں کی اعانت کے لیے شراکت
لاہور(ویب نیوز ) پاکستان میں ڈیری اور بیوریج پروسیسر کے پیش رو، حلیب فوڈز لمٹیڈ نے اپنے بھائی پھیرو پلانٹ پر،سندس فاؤنڈیشن کے تعاون سے خون کے عطیات کا انتظام کیا۔ یہ شراکت حلیب فوڈز لمٹیڈ کے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی ایجنڈے کی تائید ہے۔ سندس فاؤنڈیشن تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے قابل تعریف کام کرتی رہی ہے۔اِس مہم کے حصے کے طور پر، حلیب فوڈز لمٹیڈ نے سندس فاؤنڈیشن کی دیکھ بھال میں موجودکم مراعات یافتہ بچوں کے لیے دودھ اور جوس کاعطیہ دیا۔
اِس تعاون کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حلیب فوڈز لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سید مظہر اقبال نے کہا:”جب بھی سماجی لحاظ سے کمیونٹی کو معاونت فراہم کرنے کی بات آتی ہے تو حلیب فوڈز لمٹیڈہمیشہ پیش پیش رہاہے۔ اس تعاون کے ذریعے ہمارا مقصد کم مراعات یافتہ لوگوں کی بہتری کے لیے انسان دوست سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور اْن میں سرگرمی سے حصہ لینا ہے۔“
ایک ذمہ داری کارپوریٹ ہستی کے طور پرحلیب فوڈز لمٹیڈ نے معاشرے کی بہتری کی جانب ہمیشہ مضبوط لگن کا اظہار کیا ہے اور تھیلیسیمیا کے بارے میں آگاہی پھیلانے کی غرض سے سندس فاؤنڈیشن کی اعانت جاری رکھی ہے۔کئی دہائیوں سے کمپنی نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی غذائی ضروریات پوری کی ہیں اور معیاری ڈیری پروڈکٹس کی فراہمی کے ذریعے اس اقدام کو جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔