کراچی (ویب ڈیسک)
قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) نے فلیٹ سے ریٹائر 6ایئربس 320طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا اور دلچسپی کی حامل کمپنیز کو درخواستیں جمع کرانیکی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے فلیٹ سے ریٹائر 6 ایئربس 320طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، انجنز کے بغیر ان طیاروں کی قیمت کے تعین کیلئے معروف کمپنیزسے پیشکش طلب کی گئی ہے۔پی آئی اے کی جانب سے دلچسپی کی حامل کمپنیزکو26اکتوبردوپہر3بجے تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بولی اسی دن 4بجے بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی جائے گی۔