اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میںمزید46افراد جاں بحق ہو گئے، کل اموات27831تک پہنچ گئیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں1664نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 94 لاکھ 86 ہزار 951 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 796 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 73 ہزار 437 مریض شفاب ہوچکے جبکہ 3 ہزار 511 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.21 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار664 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 48 ہزار202 ہوگئی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 58ہزار697،خیبر پختونخوا میں1 لاکھ 74 ہزار260، پنجاب میں 4 لاکھ 32 ہزار190، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار590، بلوچستان میں 32 ہزار943، آزاد کشمیر میں 34 ہزار193 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار329 ہو گئی ۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 12 ہزار 661 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار414، خیبرپختونخوا 5 ہزار559، اسلام آباد 926، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔