کوئٹہ (ویب ڈیسک)

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں معمولاتِ زندگی آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہو گئے۔شہری زلزلے سے متاثرہ اپنے مکانات اور دکانوں کی مرمت کرنے اور گرے ہوئے ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں، کئی متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ہرنائی کا بازار کھل گیا ہے لوگوں کی چہل پہل شروع ہو گئی ۔زلزلے کے بعد شہری متاثرہ مکانات اور دکانوں کی مرمت کر رہے ہیں اور جن کے گھر مکمل گر گئے وہ ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔بعض علاقوں میں زلزلہ متاثرین نے کہا کہ انہیں حکومت کی جانب سے ابھی تک امداد نہیں ملی ہے۔ ہرنائی میں گذشتہ صبح 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلہ آیا تھا جس کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 300 زخمی ہوئے تھے۔