توشہ خانہ کیس ،تحائف کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کیلئے حکومت کو 11نومبر تک کی مہلت
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے توشہ خانہ کیس میں معاونت کے لئے وقت مانگا ،عدالتی حکم
اسلام آباد (ویب نیوز)وزیر اعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو 11نومبر تک کی مہلت دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکومتی اپیل پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے توشہ خانہ کیس میں معاونت کے لئے وقت مانگا ہے۔ عدالتی حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ کیس کی آئندہ سماعت11نومبر کو کی جائے گی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کو پبلک کرنے کا حکم چیلنج کررکھا ہے۔