اسلام آباد (ویب ڈیسک)
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 20 اموات رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43 ہزار 786 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 603 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.37 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 20 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 28 ہزار 300 ہوگئی ہے۔