کراچی (ویب ڈیسک)
لکی سیمنٹ نے سیمنٹ سیکٹر کی کیٹگری میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے کارپوریٹ ایکسلینس ایوارڈ جیت لیا ہے۔لکی سیمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسیدنعمان حسن نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے 36ویں سالانہ ایکسلنس ایوارڈ کے موقع پر یہ ایوارڈ وصول کیا۔ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان(MAP) کی جانب سے اس ایوارڈ کا آغاز 1982میں کیا گیا تھاجو ترقی اوروشن خیال انتظامی امورمیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے ۔اس موقع پر لکی سیمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسیدنعمان حسن نے کہا کہ ہم یہ ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے فخر محسوس کررہے ہیںاور اپنے تمام اندرونی اور بیرونی اسٹیک ہولڈرزکے اعتماداور سالوں پر محیط ان کے مسلسل تعاون پر نہایت مشکور ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے متحرک ہیومن کیپیٹل اور کارپوریٹ گورننس کے موثر فریم ورک نے پاکستان میں ایک پائیدار قیادت کی پوزیشن کو یقینی بنانے کے ہمارے وژن کے مطابق ہر شعبے میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ہماری مدد کی ہے۔بطور انڈسٹری لیڈر ہم نئے معیارات قائم کرنے ، ترقی اور مواقع کا ماحول بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔لکی سیمنٹ کو سیمنٹ سیکٹر میں بہترین کارپوریٹ پریکٹسز اور اعلیٰ انتظامی امور پر عمل کرنے کی بنیاد پریہ ایوارڈ دیا گیاہے۔ میپ ایوارڈ بنیادی طورپر کسی کمپنی کی مینجمنٹ کی جانب سے بہترین کارپوریٹ اینڈ مینجمنٹ پریکٹسز، کارپوریٹ گورننس، کسٹمر اور مارکیٹ فوکس ، ایچ آر اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ کمیونیکیشن، سماجی ذمہ داریوں، رسک مینجمنٹ، آئی ٹی انفراسٹرکچر، سروس ڈیلوری اور سیکیوریٹی کی کارکردگی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔