کراچی  (ویب ڈیسک)

عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ کیلئے 29نومبر کو پاکستان پہنچے گی ، سی اے اے نے مختلف شعبوں پر اکا کے تحفظات کو دور کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ کے معاملے پر عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکا کی ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی ، انٹر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکا کی ٹیم Junian Nieکی سربراہی میں 9 رکنی وفد 29 نومبر کو 12 روزہ دورے پر کرا چی پہنچے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اکا کے دورہ سے متعلق سی اے اے نے شیڈول جاری کردیا ہے ، عالمی ہوابازی کی تنظیم 10 دسمبر تک سی اے اے کا مکمل آڈٹ کرے گی۔عالمی آڈٹ ٹیم ملک کے تمام بڑے ائیرپورٹس پر آپریشنل نظام کی مکمل جانچ پڑتال کرے گی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہم مختلف شعبہ جات کپتانوں کو لائسنس جاری کرنے والے نظام ، ائیر نیوی گیشن، ائیر کرافٹ آپریشنز ،طیاروں کی ائیروردنیس ، ایرو ڈورومز ائیر اسپیس، اے آئی بی سمیت دیگر شعبوں کا مکمل اڈٹ کرے گا۔سول ایوی ایشن ترجمان کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے مختلف شعبوں پر اکاو کے تحفظات کو دور کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔