تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی اٹھا لی گئی، نوٹیفکیشن جاری
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدوزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
وفاقی حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی
اسلام آباد(ویب نیوز)کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے ۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اتوار کی رات وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ قبل ازیںوفاقی کابینہ نے کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی اٹھانے کی سمری کی منظوری دی تھی۔۔ ہفتے کے روز وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کا نام کالعدم تنظیم کی فہرست سے نکالنے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھیجی تھی۔سمری میں تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے اور پابندیاں ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔تحریک لبیک پر پاپندی ختم کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ کے سرکولیشن سمری پر دی۔ واضح رہے کہ کسی بھی اہم اور فوری نوعیت کے مسئلے کی کابینہ سے منظوری کے لیے سرکولیشن سمری ارسال کی جاتی ہے جس کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ سرکولیشن سمری کے تحت 24 گھنٹوں کے اندر جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں سمری منظور تصور کی جاتی ہے۔قبل ازیں جمعے کو پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک کا نام کالعدم تنظیم کی فہرست سے نکالنے کی سفارش کی تھی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتے تحریک لبیک کے ساتھ کیے گئے خفیہ معاہدے کے تحت تحریک لبیک پاکستان پر پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے رواں سال اپریل کے مہینے میں پرتشدد اختجاج پر جب تحریک لبیک پر پابندی عائد کی گئی تو پہلے پنجاب حکومت کی جانب سے اس کی سفارش وفاقی حکومت کو کی گئی تھی۔ کابینہ نے اجلاس اس سفارش منظور کرتے ہوئے ٹی ایل پی پر پابندی عائد کی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے 577 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے بھی نکال دئیے جبکہ پنجاب حکومت نے 2100 سے زائد گرفتار کارکنوں کوبھی رہا کردیا ہے۔
وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) پر پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی۔اس سے قبل وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی جس میں پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کی تھی۔سمری میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔۔سمری ملنے کے بعد وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی جس کے بعد اب وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے ، یاد رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت کو ایک سمری ارسال کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹائی جائے اور کالعدم کا لفظ ختم کیا جائے۔خیال رہے کہ 4 نومبر کو پنجاب کی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان سے کالعدم کا اسٹیٹس ہٹانے کی سمری منظوری کی تھی۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر مملکت علی محمد خان کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے تحریک لبیک پاکستان کے معاملے پر مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علماء سے مذاکرات کیے تھے۔فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں اب تک 2000 سے زائد ٹی ایل پی کارکنان کو رہا کیا جا چکا ہے جبکہ ٹی ایل پی نے مختلف شہروں میں جاری دھرنے ختم کر دیے ہیں البتہ وزیرآباد میں کچھ کارکن موجود ہیں جو معاہدے پر مکمل عمل درآمد تک وہیں قیام کا ارادہ رکھتے ہیں