رائے ونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع مولانا محمد ابراہیم کی دعا سے ختم،
رائے ونڈ(ویب نیوز) لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع ختم ہو گیا ہے ۔ عالمی تبلیغی اجتماع میں کئی ممالک سے لوگوں نے شرکت کی ۔اجتما ع کے آخری روز شرکاء کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی ،اجتماع گاہ میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں تین افراد کے زخمی ہونے کے باوجود اجتماع انتہائی منظم انداز میں جاری رہا۔اختتامی دعا مولانا محمد ابراہیم نے کروائی ،دعا سے قبل شہر اور گردونواح سے ہزاروں افراد پیدل پنڈال پہنچے ،،پنڈال بھر جانے کی وجہ سے ہزاروں افراد نے سڑک پر بیٹھ کر اختتامی دعا مانگی ،اتوار کے روز اجتماع گاہ کو جانیوالے تمام راستوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی ،جگہ جگہ پر پولیس کے مسلح اہلکار تعینات کردئیے گئے ،پنڈال سے اسٹیشن اور تبلیغی مرکز کا کرایہ بیس سے تیس روپے وصول کیا گیا ،زائرین کی خدمت کے لئے لٹھ بردار سیکورٹی اہلکار نے دن رات ڈیوٹی سرانجام دی ،حفاظ اکرام کی جماعتیں پنڈال کے اردگرد قرآن حکیم کی تلاوت پر مامور رہیں ،رائے ونڈ تا لاہور کا کرایہ دو سو روپے فی کس وصول کیا گیا ،ریلوئے حکام کی جانب سے شٹل ٹرین نہیں چلائی گئی جس کیوجہ سے لاہور جانیوالے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،دعا کے بعد مقامی شہریوں کی طرف سے زائرین کے لئے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں ،زائرین آخری روز اپنی خریداری میں مصروف رہے ۔پارکنگ میں ہزاروں گاڑیاں اپنے مسافروںکو لیکر واپس روانہ ہو گئیں ۔اجتماع بخیریت گزرنے پر سرکاری ملازمین ،افسران نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔،اجتماع کی مختلف نشستوں سے خطا ب کرتے ہو ئے مولانا عبیداللہ خورشید ،مولانا محمد ابراہیم آف انڈیا نے کہا کہاجتماع کے شرکاء اپنے دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کرنے کیلئے نیک صالح اعما ل کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیں ،دعوت وتبلیغ کے اثرات چھ فٹ کے قد پر مرتب ہونے چاہیں ،عبادات کیساتھ ساتھ اپنے معاملات کی درستگی پر خصوصی توجہ دیں ،حقوق اللہ کیساتھ حقوق العباد کی بجا آوری ہی انسانیت کی پہچان ہے یہی دعوت کا عظیم پیغام ہے ، اللہ کے راستے میں جان،مال اور وقت لگانے والوں سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتے ہیں اور اس کے عوض دنیا اور آخرت کی کامیابیاں انہیں نصیب کردیتے ہیں اس لئے دل شکستہ ہونے کی بجائے دعوت کے کام کو اپنائے رکھیں اللہ غیبی طاقت سے آپ کی مدد کرے گا ۔اللہ کی وحدانیت بیان کی ان کا کہنا تھا کہ کامل انسان وہ ہے جس کے دل میں اللہ کے ایک ہونے اور سب کچھ اسی کی جانب سے ہونے کا یقین پختہ ہوجائے ،انہوں نے کہا کہ اللہ نے اپنے پیارے نبیۖ کے طریقوں پر چلنے میں کامیابی رکھی ہے ،انہوں نے کہا کہ آج کل کی جدید دنیا کے جدید تقاضوں نے حضرت انسان کو اللہ سے دور کردیا ہے ،سکون دولت، اولاد اور رتبے میں نہیں بلکہ صرف اور صرف اللہ کے ذکر اور مظلوموں کے کام آنے میں ہے ،انہوں نے کہا کہ انسان کا دنیا میں آنے کا مقصد اللہ کی عبادت اور مخلوق خدا کی خدمت ہے ،امیر ہونے اور تعلیم یافتہ ہونے سے جنت نہیں ملے گی ،اللہ کو غرور پسند نہیں ،عاجزی اختیار کرنے میں راحت ہے ،آخری دعا میں دنیا بھر کے مصیبت زدہ مسلمانوں کے لئے خاص طور پر ملکوں کے نام لیکر دعا کی گئی ،انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اے اللہ ہمارے گناہ معاف فرما دے اور ہمیں دین کی سمجھ عطا کردے کہ ہر کلمہ گو دنیا کیساتھ ساتھ آخرت کی فکر بھی کرئے ہر انسان کو جنت میں لیجانے کی تڑپ اور فکر سینوں میں پیدا کرنا ہوگی تبلیغی جماعت کی ترتیب پہلے سہ روزہ ،پھر عشرہ پھر چلہ لگا کر دین کو سیکھا جائے ہمیں زندگی کے دیگر معاملات کی طرح تبلیغ کے لئے وقت نکالنا چاہیے اس سے ایک تو دین کی سوجھ بوجھ آئیگی دوسرا زندگی کا اصل مقصد واضح ہوگاانہوں نے کہا کہ انسان کے پیدا ہونے سے لیکر مرنے تک کے ہر عمل کی دعا موجود ہے ،اگر ہم دعائیں مانگنے کے عمل کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں گے تو شیطان ہم سے کوسوں دور بھاگ جائے گا ،عالمی اجتماع کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے آج کھل جائیں گے ،تفصیلات کے مطابق عالمی اجتماع کے ایام میں رش کی وجہ سے متعدد تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دی گئی تھیں جو آج (پیر)کے روز معمول کے مطابق کھل جائیں گے اسی طرح عالمی تبلیغی مرکز بھی آج معمول کے مطابق کھل جائیگا اور جماعتوں کی تشکیل کیساتھ مہمانوں کی آمد ورفت شروع ہو جائیگی ،ذرائع کے مطابق اجتماع کے دوسرے مرحلے کی کارگزاری آج پیش کی جائیگی جسکے بعد دنیا بھر میں تبلیغی جماعتیں روانہ ہو جائیں گی ۔