لاہور فضائی الودگی میں دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
آلودہ شہروں کی فہرست میں نئی دہلی دوسرے اور ڈھاکہ تیسرے نمبر پر ہے
لاہور(ویب نیوز) لاہور فضائی الودگی میں دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے ۔۔لاہور شہر میں مسلسل اسموگ اور فضائی آلودگی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ لاہور آج بھی دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار پایا ہے۔لاہور شہر کا مجموعی اے کیو آئی 350پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔ کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ اے کیو آئی 531 ریکارڈ کیا گیا ہے۔جبکہ ماڈل ٹاون ، سید مراتب علی روڈ ، ڈی ایچ ایا ور ٹاون شپ بھی آلودہ ترین علاقوں میں شامل ہیں۔ماڈل ٹان ایریا 571 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔سید مراتب علی روڈ میں اے کیو آئی 450 ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی433اورٹان شپ کے علاقہ میں اے کیو آئی 370ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ لاہور گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل دنیا بھر میں آلودہ ترین شہر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ شہری سموگ سے بچنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں نئی دہلی دوسرے اور ڈھاکہ تیسرے نمبر پر ہے