کورونا وائرس،ملک بھرمیں مزید7افراد دم توڑ گئے
اموات 28704تک پہنچ گئیں،411نئے کیسز رپورٹ
کورونا کے کیسزکے مثبت آنے کی شرح0.92فیصد تک پہنچ گئی
اسلام آباد ( ویب نیوز)
مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید7مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28704تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے411نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد13593تک پہنچ گئی۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح0.92فیصد تک پہنچ گئی ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک7 کروڑ95لاکھ87ہزار750 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 79ہزار766افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک4کروڑ96 لاکھ13ہزار535افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں1لاکھ79ہزار766افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی12 کروڑ17لاکھ 77ہزار985خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں3لاکھ6ہزار991کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔