کورونا کی نئی قسم ،پاکستان نے مزید8ممالک پر پابندی لگادی

  ضروری سفر کی صورت میں خصوصی کمیٹی سے استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا،این سی او سی

اسلام آباد(ویب  نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کورونا وبا کی تازہ صورتحال کے باعث کیٹگری سی ملکوں کی فہرست 7 سے بڑھا کر 15 کردی۔ پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا کی ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔این سی او سی نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلائوکے باعث کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کے پاکستان آنے پر پابندی لگا دی۔ کیٹگری سی کے ممالک سے ضروری سفر کی صورت میں استثنیٰ کے لیے قائم خصوصی کمیٹی سے استثیٰ کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔ کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں جنوبی افریقہ، یوکرین، کروشیا، ہنگری، نیدرلینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ سلووینہ، ویتنام، پولینڈ، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواتینی اور بوٹسوانا بھی کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازم ہوگی، پاکستان کا سفر کرنے والے 6 سال سے زائد عمر کے کے افراد کے لیے پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔این سی او سی کے مطابق کم المدتی ویزے پر کیٹگری سی ممالک جانے والے پاکستانی شہریوں اور ان ممالک سے بے دخل کئے جانے والے افراد کو استثنی کے سرٹیفکیٹ کے بغیر واپس آنے کی اجازت ہوگی۔ ویزا یا اماراتی آئی ڈی کی مدت ختم ہونے اور غیر قانونی تارکین وطن کے لیے پاکستان آمد کیلئے ضروری ویکسی نیشن کی شرط سے استثنیٰ حاصل ہوگا، کسی بیماری میں مبتلا افراد، حاملہ خواتین اور جزوی ویکسین لگوانے والوں کو بھی لازمی ویکسینیشن سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

 

 

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔