بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈیڑھ ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہونے کاانکشاف

مکو آ نہ (صباح نیوز)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈیڑھ ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے،سب سے زیادہ خالی آسامیاں صوبہ سندھ میں ہیں جہاں کل 760 آسامیوں میں سے 562آسامیاں خالی ہیں جبکہ پنجاب میں کل 832آسامیوں میں سے 252آسامیاں خالی ہیں، اسپیشل پے اسکیل(ایس پی ایس) 15,16کی 627، ایس پی ایس 17کی 101جبکہ ایس پی ایس 18کی 163آسامیاں خالی ہیں۔ آئی این پی کو حاصل دستاویزات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کل منظور شدہ آسامیوں کی تعداد3476 ہے، جس میں 1903آسامیوں پر ملازمین کام کر رہے ہیں جن میں 1583ریگولر ملازمین ہیں جبکہ 26کنٹریکٹ ملازمین ہیں جبکہ خالی آسامیوں کی تعداد 1573 ہے، بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر میں کل531آسامیوں میں سے 186 آسامیاں خالی ہیں جبکہ پنجاب میں کل 832 آسامیوں میں سے 252، سندھ میں کل 760آسامیوں میں سے 562، خیبرپختونخوا میں کل 635 آسامیوں میں سے 220 جبکہ بلوچستان میں کل351 آسامیوں میں سے 253آسامیاں خالی ہیں، آزاد کشمیر میں کل 198 آسامیوں میں سے 49 اور گلگت بلتستان میں کل 169 آسامیوں میں سے 51 آسامیاں خالی ہیں، بی آئی ایس پی کی اسپیشل پے اسکیل(ایس پی ایس)15,16کی 627 آسامیاں خالی ہیں، ایس پی ایس 17 کی 101 جبکہ ایس پی ایس 18 کی 163 آسامیاں خالی ہیں، ایس پی ایس 19 کی 32، ایس پی ایس 20 کی 8آسامیاں خالی ہیں جبکہ ایس پی ایس 14 کی 44،ایس پی ایس 11 کی 9، ایس پی ایس 9 کی27،ایس پی ایس 4 کی 134 جبکہ ایس پی ایس ایک اور دو کی 427 آسامیاں خالی ہیں