یو بی جی امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ سے زبیرطفیل،میاں زاہد حسین،نعمان بٹ،حنیف گوہر ،اختیاربیگ اوردیگر کا خطاب

کراچی (ویب ڈیسک)

یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے ایف پی سی سی آئی الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ دوسال کے دوران فیڈریشن چیمبر پر دھاندلی اورمنفی ہتھکنڈوں کے ذریعہ قابض گروپ کے عہدیداران اور رہنمائوں نے بزنس کمیونٹی کے بہتر مفاد میںحکومت کو مثبت تجاویز نہیں دیں جس کی وجہ سے پاکستان کی کاروباری برادری ایف پی سی سی آئی سے مایوس ہوچکی ہے لیکن ہم 30دسمبر کے الیکشن بزنس کمیونٹی کی بھرپورحمایت سے ایک بار پھرکامیاب ہوکرمسائل حل کرانے کیلئے جدوجہد کا آغاز کرینگے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مقامی ہوٹل میں اپنی جانب سے یو بی جی کے صداری امیدوار ڈاکٹر نعمان بٹ،سینئرنائب صدر کے امیدوارمحمدحنیف گوہر اور دیگر امیدواروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب سے  یو بی جی کے صدر  زبیرطفیل،ریاض الدین شیخ،خالدتواب،میاں زاہد حسین،اختیار بیگ،ڈاکٹر نعمان بٹ،حنیف گوہرنے بھی خطاب کیا جبکہ طارق حلیم،سید مظہرعلی ناصر،شیخ ریاض الدین،گلزارفیروز،ملک خدابخش،عبدالسمیع خان،مظہرعلی ناصر،بلامقابلہ منتخب نائب صدر محسن مقبول شیخ، نائب صدر کے امیدواردانش خان،ثمینہ فاضل، ناہید مسعود،فرزانہ برنی،سعیدہ بانو،مریم چوہدری،رضوانہ شاہد، ندیم محبوب مگوں،سلمان اسلم،اخترٹیسوری، عمرریحان، زبیرچھایا،علائوالدین مری،انجینئرداروخان،غضنفرعلی خان سمیت کراچی سے ایف پی سی سی آئی میں ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل باڈی کے121ووٹرز میں سے80ووٹرز شریک تھے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ایک بار پھر مالی بحران کی جانب جارہا ہے،ہمارے صدر زبیرطفیل نے  فیڈریشن میں16کروڑ روپے چھوڑے تھے تاکہ ایف پی سی سی آئی لاہور کی عمارت تعمیر کرائی جاسکے مگر اس میں سے14 کروڑ روپے ذاتی تشہیرپر اڑا دیئے گئے ہیں، دو سال کے دوران ہمارے مخالف گروپ کی کارکردگی زیرو ہے،مخالف گروپ بزنس مین پینل نے جس امیدوار کو صدرکیلئے نامزد کیا تھا ان کی نامزدگی کو سندھ ہائیکورٹ نے نااہل قرار دے دیا ہے،بزنس کمیونٹی کو نااہل اور ناتجربہ کار افراد کی نہیں بلکہ ڈاکٹر نعمان بٹ اور حنیف گوہر جیسے تجربہ کار اور تعلیم یافتہ عہدیداران کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس کا بحران انڈسٹری کیلئے شدید مسائل پیدا کررہا ہے،گیس نہ ملی تو صنعتیں بند ہونگی اورایکسپورٹ بھی ختم ہوکررہ جائے گی جبکہ ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے وزیراعظم عمران خان جو کوششیں کررہے ہیں وہ بھی متاثر ہونگی۔ زبیرطفیل نے کہا کہ دوسال سے فیڈریشن پر قابض گروپ مسلسل دھاندلی کے ذریعہ من مانیاں کررہا ہے،فیڈریشن کے فنڈز کا غیرضروری استعمال کیا جارہا ہے،موجودہ صدرایف پی سی سی آئی زکواة بھی اپنی جیب سے دینے کے بجائے فیڈریشن کے فنڈز سے دے رہے ہیں۔خالدتواب نے کہا کہ اس وقت اکنامک بحران ہے،گیس بند ہے،انڈسٹریاں نہیں چل رہیں،کاروباری برادری کی آواز حکومت تک پہنچانے والا کوئی نہیں ہے،ایف پی سی سی آئی کی آواز کو مضبوط اور موثر بنانے کیلئے 30دسمبر کو فیڈریشن الیکشن میںیونائٹیڈ بزنس گروپ کی جیت ضروری ہے ۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ دوسال میں برسراقتدار گروپ کی کارکردگی بدترین رہی،مخالف گروپ بزنس مین پینل نے گوجرانوالہ کے شیخ محمداسلم سے پانچ سال قبل وعدہ کیا تھا کہ پنجاب کی باری پر انہیں صدارتی امیدوار بنائیں گے مگر بزنس مین یپینل کے رہنمانے میرٹ اوروعدے کاپاس بھی نہ رکھا اورشیخ محمداسلم کو سائیڈ لائن کرکے من پسند امیدوار آگے لے آئے  جن کے کاغذات جعلی نکلے اورسندھ ہائیکورٹ نے انہیں نااہل قرار دے دیا۔علائوالدین مری نے کہا کہ ملکی معاشی حالت بگڑتی جارہی ہے اور اس کی درستگی کیلئے سنجیدگی اختیار کرنا پڑے گی،ہمارا ملک مزید سفر نہیں کرسکتا،نعمان بٹ اور انکی ٹیم کو منتخب کرکے بااعتماد افراد کو فیڈریشن میں لانا ہوگا۔صدارتی امیدوارڈاکٹر نعمان بٹ نے کہا کہ 23ملین پاکستانی ہماری جانب دیکھ رہے ہیں،ہم فیڈریشن کو مضبوط نمائندہ باڈی بنا کرجائیں گے،ایف پی سی سی آئی کے ذریعہ ایوان بالا میں  بزنس کمیونٹی کی آوازپہنچانے کیلئے اخلاقی جرات کی ضرورت ہے  اورہم میں یہ خصوصیت موجود ہے۔سینئرنائب صدر کے امیدوار محمدحنیف گوہر نے کہا کہ ہم فیڈریشن کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتیں گے کیونکہ پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی ایف پی سی سی آئی میں موجود بزنس مین پینل کی بدترین کارکردی پرنالاں ہے اور انہیں ایک بار پھر یو بی جی کی ضرورت ہے تاکہ انکی آواز سرکاری سطح تک پہنچ سکے اور انکے مسائل حل ہوں،ڈاکٹر نعمان بٹ کی ٹیم اہل افرادپر مشتمل ہے اور ہم اقتدار میں آکر ممبران کو کمیٹیاں دیں گے جو مثبت کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں،کمیٹیوں کیلئے ایسوسی ایشنز سے مشاورت کی جائے گی۔