کراچی (ویب ڈیسک)
مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل و اسپنگ ملز کی جانب سے روئی کی نہایت محتاط خریداری اور جنرز کی جانب سے روئی کی فروخت جاری رہنے کی وجہ سے کوالٹی کاٹن کے بھاؤ میں استحکام رہا گو کہ فی الحال مارکیٹ میں کوالٹی کاٹن محدود ہوتی جا رہی ہے صرف ایک بین الاقوامی کموڈیٹی ادارے کے پاس کوالٹی کاٹن دستیاب ہیں وہ گاہے گاہے روئی فروخت کر رہا ہے جس کے باعث مارکیٹ میں کاروباری حجم کم نظر آ رہا ہے۔ بہرحال مارکیٹ میں کوالٹی کے حساب سے روئی کا کاروبار ہورہا ہے گو کہ جتنا کاروبار ہورہا ہے اس کی رپورٹنگ کم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ درآمدی روئی کی آمد میں بھی گزشتہ دنوں کے نسبت اضافہ ہورہا ہے دوسری جانب ڈالر کے بھاؤ میں بھی اضافہ کا رجحان جاری ہے جس کے باعث درآمدی روئی کی قیمت بھی بڑھتی جا رہی ہے جبکہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد کی قیمت نسبتا اچھی مل رہی ہے لیکن شپمنٹ اور کنٹینرز کا مسئلہ ہنوز موجود ہے لیکن پہلے کی نسبت حالات دیگرگوں نہیں ہے تاہم دسمبر کے آخری دنوں کی وجہ سے مالی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔ کئی ملز کو ادائیگی کے مسائل لاحق ہیں مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مہینے میں روئی کے بھاؤ میں اضافہ ہونے کی توقع کی جاسکتی ہے لیکن صنعتوں بشمول ٹیکسٹائل سیکٹرز توانائی کے مسائل کے لپیٹ میں آیا ہوا ہے جس کے باعث پیداوار متاثرہورہی ہے۔ نیز ملک میں کپاس کی پیداوار ضرورت سے 60 فیصد کم ہونے کی وجہ سے جنرز کے پاس رکھی ہوئی روئی جنوری کے اواخر تک تقریبا ختم ہو جائے گی بعدازاں ملک میں روئی کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ کا عندیہ دیا جاتا ہے بے بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں بھی روئی کے بھا میں مجموعی طور پر استحکام رہا۔صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ کوالٹی کے حساب سے فی من 14500 تا 17500 روپے پھٹی جو قلیل مقدار میں دستیاب ہے فی 40 کلو کا بھاؤ 5500 تا 7000 روپے بنولہ کا بھاؤ فی من 1450 تا 2300 روپے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 14500 تا 16800 روپے پھٹی کا بھاؤ 5800 تا 7800 روپے صوبہ بلوچستان میں روئی اور پھٹی تقریبا ختم ہوچکی ہے۔ کچھ علاقوں سے قلیل مقدار میں پھٹی ارسال ہورہی ہے جس کی قیمت 6500 تا 8200 روپے ہے۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 16800 روپے کے بھا ؤپر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کے بھا ؤمیں مجموعی طور پر استحکام رہا نیویارک کاٹن کے مارچ وعدے کا بھاؤ فی پانڈ 106 تا 108 امریکن سینٹ کے درمیان رہا۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق فروخت 2 لاکھ 86 ہزار 400 گانٹھوں کی ہوئی جو گزشتہ ہفتہ کی سیلز کے نسبت 25 فیصد کم ہوئی اس مرتبہ بھی چین ایک لاکھ 17 ہزار گانٹھیں خرید کر سرفہرست رہا پاکستان 52 ہزار 200 گانٹھیں خرید کر دوسرے نمبر پر رہا اور بنگلہ دیش 35 ہزار 900 گانٹھیں خرید کر تیسرے نمبر پر رہا جب کہ برآمد ایک لاکھ 31 ہزار 500 گانٹھوں کی ہوئی جو گزشتہ ہفتے کی برآمد کے نسبت زیادہ رہی اس میں بھی چین 41 ہزار 100 گانٹھیں درآمد کرکے پہلے نمبر پر رہا ویت نام 22 ہزار 900 گانٹھیں درآمد کرکے دوسرے نمبر پر رہا۔برازیل، وسطی ایشیا، افریقہ، آسٹریلیا اور بھارت میں بھی روئی کے بھا ؤمیں مجموعی طور پر استحکام رہا۔