یوفون نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے لئے سستا رومنگ ڈیٹا گفٹ کرنے کی سہولت متعارف کرادی
اسلام آباد (ویب نیوز )
پاکستانی ٹیلی کام کمپنی یوفون نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں موجود یوفون صارفین کے لئے سستے رومنگ ڈیٹا گفٹ کی سہولت متعارف کرادی ہے۔ یہ سہولت ٹیلی کام انڈسٹری میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ اس سہولت کی بدولت یوفون صارفین متحدہ عرب امارات یا سعودی عرب جانے والے اپنے عزیز و اقارب کو ڈیٹا شیئر کرسکیں گے تاکہ وہ اپنے گھر والوں اور دوستوں و پیاروں سے ہر وقت رابطے میں رہ سکیں۔
یہ اقدام صارفین کو ہر وقت سہولت کی فراہمی کے یوفون کے طویل المیعاد عزم سے ہم آہنگ ہے جو اب جغرافیائی سرحدیں بھی عبور کررہا ہے۔ اپنے پیاروں کو ڈیٹا گفٹ کرنے کے لیے صارفین ملک میں کسی بھی مقام سے اپنے موبائل فون پر *5061*اپنے دوست یا عزیز کا یوفون نمبر# ڈائل کرکے ڈیٹا بھیج سکتے ہیں۔ یہ سروس کسی دوسرے ملک سے یوفون کی رومنگ استعمال کرنے کے دوران بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔
یوفون صارفین متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں 282.82 روپے پلس ٹیکس کی شرح سے 1000 MB کا ڈیٹا پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کو گفٹ کرسکتے ہیں۔ ان ممالک کا سفر کرنے والے یوفون کے صارفین واٹس ایپ ویڈیو اور آڈیو کالز بھی کرسکتے ہیں اور تمام سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے یہاں وطن میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ صارفین کو مزید سہولت پہنچانے کے لئے کمپنی پوسٹ پے اور پری پیڈ بنڈلز کے لئے یکساں نظام اور چارجز پیش کرتی ہے۔ صارفین مزید تفصیلات جاننے کے لئے یوفون کی ویب سائٹ (www.ufone.com) یا قریب ترین یوفون کی فرنچائز، پی ٹی سی ایل اور یوفون کی جوائنٹ شاپس یا قریب ترین سروس سینٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
یوفون صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈیٹا اور وائس سروسز کی جدید مصنوعات اور خدمات متعارف کرانے کے لئے فعال انداز سے مسلسل کام کررہا ہے۔ یہ اپنی مصنوعات اور خدمات کے پورٹ فولیو کو مزید جدت انگیز بنانے کے لئے کوشاں ہے تاکہ اپنے صارفین کو بہترین استعمال کی سہولت پہنچائے جس کی توثیق اسکے دیرینہ اور صارفین کو مرکزی اہمیت دینے والے نعرے ‘تم ہی تو ہو!’ سے ہوتی ہے۔ اگر آپ کا کوئی دوست یا عزیز متحدہ عرب امارت یا سعودی عرب میں موجود ہے تو *5061*۔۔۔۔۔۔۔۔۔#033 ڈائل کریں اور انہیں اپنی محبتوں کا تحفہ بھیجیں