اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید6افراد جاں بحق ہو گئے،کل اموات 28927ہو گئیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 515 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 47 ہزار 856 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.07فیصد ریکارڈ کی گئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 515 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 376 ہو گئی،سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار 689، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 370، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 977، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 618، بلوچستان میں 33 ہزار 633، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 660 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 670، خیبرپختونخوا 5 ہزار 928، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 364 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔