اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 2021کے اختتام تک 7 کروڑافراد کی مکمل ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ الحمد للہ 2021 کے اختتام تک 7 کروڑ لوگوں کی مکمل ویکسینیشن کا ہدف پورا کر لیا گیا۔ ویکسی نیشن مہم کو ممکن بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے 250 ارب کی ویکسین خریدی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے 100 فیصد ویکسین خریدی جاچکی ہے۔ تمام شہریوں کو فری ویکسین لگائی گئی۔اسد عمر نے این سی اوسی کی ٹیم، وفاق، صوبوں کی انتظامیہ اورصحت ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کی انتھک محنت سے ایسا ہدف حاصل ہوا جسے لوگ ناممکن سمجھ رہے تھے۔