اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک عالمی وباکورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید2کی جان کی بازی ہار گئے ،کل اموات28943تک پہنچ گئیں،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 708 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 35 لاکھ 14 ہزار 774 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 643 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 57 ہزار 168 مریض شفایاب ہوچکے جبکہ 632 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 708 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھرمیں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 235 ہوگئی، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 445، سندھ میں 4 لاکھ 82 ہزار 826، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 469، بلوچستان میں 33 ہزار 644، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 755 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 667 کیس رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 943 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 74، سندھ میں 7 ہزار 673، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 933، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 364، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔