اسلام آباد (ویب ڈیسک)
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید 7مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28999تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے3567نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد26428تک پہنچ گئی ہے ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح7.36فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک10 کروڑ11لاکھ24ہزار956 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران3لاکھ27ہزار 877افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک7کروڑ61لاکھ 62ہزار35افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں4لاکھ75ہزار648افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی16 کروڑ60لاکھ83ہزار807 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں7لاکھ86ہزار835کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 13لاکھ15ہزار834تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ60 ہزار407مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد675تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح95.8فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 362مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس وقت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1432تک پہنچ گئی ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد687تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7343تک پہنچ گئی ہے،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد16865تک پہنچ گئی ہے، صوبہ بلوچستان49،آزاد جموں وکشمیر44جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد8تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ69ہزار506مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ30ہزار258،صوبہ خیبر پختونخوا میں 175357،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد107844،صوبہ بلوچستان33266،آزادجموں وکشمیر33933جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10243تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد110243،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد181996،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ50ہزار686،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ94ہزار64،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 33682 ،آزاد کشمیر34726اور گلگت بلتستان میں10437افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13085افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7693، خیبر پختونخوا میں5952، اسلام آباد میں967، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں367اور آزاد جموں و کشمیر میں749فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ 40لاکھ 32ہزار951ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے48449نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔