کورونا کی نئی لہر آرہی ہے، کاروبار بند نہیں کریں گے
اسلا م آباد (ویب ڈیسک)
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں مانتا ہوں مہنگائی سے مشکل وقت ہے جو قدم اٹھائے ہیں انشااللہ آنیوالے دنوں میں اس کے مثبت نتائج آئیں گے اصلاحات کے ذریعے ملک کی دولت میں اضافہ ہورہاہے انشااللہ ہم 8 ہزار ارب روپے ٹیکس کے ہدف سے بھی آگے نکلیں گے۔کورونا کی نئی لہر آرہی ہے، کاروبار بند نہیں کریں گے ،وزیراعظم عمران نے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پالیسی2021 کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسروبختیار اور ان کی وزارت کو مبارکباد دیتا ہوں ایس ایم ای سیکٹر کوماضی میں کبھی اہمیت نہیں دی گئی، ایس ایم ای سیکٹر پالیسی درست راستہ ہے ہمیں نوجوان نسل کو پوری طرح مدد فراہم کریں گے حکومت چھوٹیکاروبار کیلئے لیز پر زمینیں فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ روزگار کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف ایکشن لیں گے ایکسپورٹس میں مسائل پیداکرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیں گے ہم نے ایکسپورٹس کے اوپر زور لگانا ہے ملک کی دولت میں اضافے کیلئے ایس ایم ایزکا بہت اہم کردار ہے بڑے آدمی کے پاس طاقت ہوتی ہے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن نیا کاروبار کرنے والوں کو رکاوٹوں کا سامنا ہوتاہے۔وزیراعظم نے کہا کہ باہر سے پیسہ بناکر آنیوالے پاکستانیوں کو نقصان ہوتا تو واپس چلے جاتے ہیں آئی ٹی سیکٹر کا بھی بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا ایس ایم ایز پالیسی سے آئندہ دنوں میں بہت فائدہ ہوگا ہمیں اور بھی مسئلے آئیں گے جنہیں ہم نے حل کرنے ہیں ماضی میں کسی حکومت کو اتنے بڑے چیلنجز کاسامنا نہیں رہا قرضوں کی ادائیگی کیلئے ہمارے پاس پیسے نہیں تھے سعودی عرب ،یواے ای،چین نے رقم دی تو ہم دیوالیہ ہونے سے بچے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا جیسا بحران 100سال میں ایک بار آتا ہے کورونا جیسے بحران کاکسی حکومت نے سامنانہیں کیا عالمی اداروں نے کہا پاکستان نے بہترین طریقے سے لوگوں کو بچایا کوروناکی ایک اورلہر آرہی ہے انشااللہ اس سے بھی نکل جائیں گے،، کاروبار بند نہیں کریں گے، ایس اوپیزپرعمل کریں گے۔ افغان صورتحال اور کوروناسے سپلائی چین متاثرہونے سے مہنگائی بڑھی، پاکستان سمیت پوری دنیا کومہنگائی کاسامنا ہے۔چارفصلوں کی ریکارڈ پیداوارہوئی جب کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی بھی ریکارڈ سیل ہوئی ہے،وزیراعظم نے واضح کیا کہ آج پاکستان کی ریکارڈایکسپورٹ ہے،ریکارڈترسیلات زر آئیں تاریخ میں آج ریکارڈ ٹیکس کلیکشن ہے ہم نے پہلے کہا تھا 8 ہزار ارب روپے ٹیکس کیلئے اکٹھا کریں گے انشااللہ ہم 8ہزار ارب روپے ٹیکس کے ہدف سے بھی آگے نکلیں گے ٹیکس چوری سے بچنے کیلئے سسٹم لارہے ہیں پاکستان کی تاریخ میں چارفصلوں کی ریکارڈ پیداوارہوئی جب کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی بھی ریکارڈ سیل ہوئی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں میں کچھ کرنے کا زیادہ جنون ہوتا ہے، حکومت کا کام نوجوانوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے، چھوٹا کاروبارکرنے والوں کو بینک قرضے نہیں دیتے، حکومت کاروبارکرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کررہی ہے۔ ایس ایم ایزسیکٹرکے لیے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں، بدقسمتی سے کسی نے چھوٹا کاروبارکرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا نہیں کی تھیں۔ خسروبختیاراوران کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں۔